ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اتھوپیا میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت

IQNA

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے اتھوپیا میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت

23:55 - November 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2443999
بین الاقوامی گروپ : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے اتھوپیا کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے خلاف تشدد آمیز کاروائیوں کا الزام عائد کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «OnIslam»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم نے اتھوپین حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مذہبی آزادی کے لیے منعقدہ پر امن مظاہروں میں شرکت کے جرم میں گرفتار کرنے کی پرزور مذمت کی ہے ۔
اس رپورٹ میں کہا گیا : حکومت نے پر امن مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے مسلمانوں پر دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
1132389
نظرات بینندگان
captcha