ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے نیوز ایجنسی (بلاد نیوز) ، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرآنی محفل گزشتہ روز ۸ نومبر کو عراق کی ممتاز قرآنی شخصیات اور بین الاقوامی قاریوں کی موجودگی میں حرم امام علی (ع) سے وابستہ دارالقرآن سینٹر کی کوششوں سے منعقد کی گئی ہے ۔
اس نورانی محفل کا آغاز عراق کے معروف قاری علاء الصادقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد تین نابینا حفاظ کرام مرتضی علی ناجی ، السید امیر الحسینی ، حسین علی عبدالسادۃ پر مشتمل گروپ کی جانب سے امیر المومنین (ع) کی شان میں قصیدہ سرائی کی گئی ہے ۔
اسی طرح سینیگال کے ممتاز قاری شیخنا محمد نے خطاب کیا جس میں انہوں نے امام علی (ع) سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
1133987