ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سےبحرین میں شیعہ رہنماؤں کی شہریت منسوخ کرنے کی شدید مذمت

IQNA

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سےبحرین میں شیعہ رہنماؤں کی شہریت منسوخ کرنے کی شدید مذمت

23:13 - November 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2445131
بین الاقوامی گروپ : ۸ نومبر کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان کے ذریعے ۳۱ بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ تنظیم کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی سے مربوط امور کے انچارج فلیپ لوٹر نے کہا : اس فیصلے سے متعلق بحرینی حکام کی توجیہات ابہام کا شکار ہیں جبکہ ان افراد کی شہریت منسوخ کیے جانے کی اصل وجہ انکے حکومت مخالف سیاسی نظریات ہیں ۔
لوٹر کے مطابق بحرینی حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کی شہریت منسوخ کرنے کا مسئلہ بہت زیادہ تشویش ناک اور بین الاقوامی قوانین کے صریح مخالف ہے ۔
اس سے قبل بحرینی حکام نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ۳۱ بحرینی شیعہ رہنماؤں کی شہریت کومنسوخ کردیا تھا ۔
1133983
نظرات بینندگان
captcha