ایران کی قرآنی خبر رساں (ایکنا) نے مصر سے نکلنے والے اخبار،روزنامہ الیوم السابع، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہوکے قریبی ذرائع نے اعلان کیا : اسرائیلی وزیر اعظم اس وقت اپنے معاونین اور فوج کی مدد سے شام اور غزہ پر حملے کے لیے عالمی رائے عامہ کو آمادہ کر رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ، ۱۲ نومبر کو نیتن یاہو تل ابیب میں بعض ممالک کے سفرا اور سفارتکاروں سے ملاقات کے کرے گا جس کے دوران غزہ اور شام میں سیکورٹی کی صورتحال اور اس کے بارے میں اسرئیلی موقف کی وضاحت پیش کی جائے گی ۔
1136102