ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Saudi Gazette" اخبار سے نقل كيا ہے كہ یہ درخواست اس وقت صادر ہوئی جب روہنگيا كے مسلمانوں كی كشتی بنگلہ ديش كی بندر گاہ كے نزديك سمندر میں غرق ہوئی۔
گذشتہ ہفتے بھی ميانمر كے مسلمانوں سے بھری كشتی ڈوب گئی جس سے ميانمر كے مسلمانوں كو شديد دھچكا لگا ہے۔
اقوام متحدہ كے ہائی كمشنر برائے مہاجرين نے اس بيان میں ميانمر كے ہمسایہ ممالك سے تقاضا كيا ہے كہ وہ روہنگيا كے مسلمانوں كے لئے اپنے ممالك كی سرحدوں كو كھلا ركھیں۔
واضح رہے كہ روہنگيا كے مسلمانوں كی تعداد ميانمر میں بہت كم ہیں كہ جو بنگالی لہجہ میں گفتگو كرتے ہیں اور اس ملك میں زيادہ عرصہ رہنے كے باوجود بھی ميانمر كی حكومت نے ان كو شہريت نہیں دی ہے۔
1137462