سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس

IQNA

سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كا سالانہ اجلاس

13:25 - November 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2451883
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كا سالانہ دوسرا اجلاس 15 نومبر كو فريبرگ میں منعقد ہوا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "yenoo" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كا دوسرا سالانہ اجلاس اس ملك كے علماء كرام اور مفكرين كی موجودگی میں فريبرگ كے سيمينار ہال میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس كے اراكين نے كہا اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد اسلامی جماعتوں كو اكٹھا كرنے كے علاوہ زبان كے لحاظ سے فرانسوی اور جرمن زبان كے مسلمانوں كو بھی ايك دوسرے كے ساتھ نزديك كرنا ہے۔
اس سالانہ اجلاس كا آغاز تلاوت كلام پاك سے ہوا اور اسلامی جماعتوں كے سربراہان نے پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے حالات زندگی پر خطاب كيا۔
واضح رہے كہ سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں كا پہلا اجلاس اس ملك كے شہر برن میں منعقد ہوا تھا۔
1140433
نظرات بینندگان
captcha