ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "NZweek" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ارجنٹائن كے صدر "كرسٹينا فرنانڈس" نے اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كے سربراہ "ہارڈپ سنگ پوری" كو خط ارسال كيا جس میں غزہ میں ہونے والی جنگ كو روكنے كا مطالبہ كيا گيا۔
فرنانڈس نے اس خط میں مزيد لكھا: مصر كے صدر محمد مرسی نے گذشتہ ہفتے ميرے ساتھ ٹيلی فون كے ذريعے بات چيت كی اور كہا ارجنٹائن بھی غزہ میں ہونے والی جنگ كو روكنے كا مطالبہ كررہا ہے۔
اس نے كہا ہم فلسطينی بچوں اور بہت سارے عوام كا قتل و كشتار اور ہزاروں كی تعداد میں زخمی ہونے والے افراد سے پريشان ہیں، اور مطالبہ كرتے ہیں كہ غزہ كی جنگ كو روكا جائے۔
چلی كے صدر "سباسٹن پنرا" كہ جو تركی كے سفر پر ہیں، نے بھی غزہ كی جنگ روكنے كا مطالبہ كيا۔
واضح رہے كہ كيوبا میں مقيم فلسطينی اسٹوڈنٹس نے بھی سلامتی كونسل سے مطالبہ كيا كہ فلسطينيوں كی حمايت میں اسرائيل كے جارحانہ حملوں كو روكنے كا مطالبہ كرے۔
1141100