ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم" نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی فورسز نے سيد احمد الماجد كو ان كے گھر سے بغير كسی جرم میں گرفتار كرليا ہے۔
اس عالم دين كے خاندان نے روزنامہ "الوسط" كے نمائندہ سے گفتگو كے دوران اپنی پريشانی كا اظہار كيا اور كہا كافی كوشش كے باوجود ابھی تك اس سے ملاقات كی كوئی صورتحال سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس كی سلامتی كے بارے میں كوئی خبر ملی ہے۔
انہوں نے كہا فورسز نے گرفتاری كے ايك دن بعد ان كے گھر سے ان كا موبائل، كمپيوٹر اور گاڑی كو بھی اپنے قبضہ میں لے ليا ہے۔
واضح رہے كہ سيد احمد الماجد ماہ محرم كی مناسبت سے النعيم كے حسينیہ شباب النعيم میں خطيب اور نور الزھراء اسٹڈيز سنٹر كے سربراہ بھی ہیں۔
ياد رہے كہ آل خليفہ فورسز نے سيد كامل الہاشمی كہ جو بحرين كے عالم دين میں سے تھے كو مزيد ايك ہفتہ كيلئے ان كی قيد میں توسيع كردی ہے۔ حالانكہ ان كو اسی ہفتہ 24 نومبر كو رہا كرنا تھا۔
1142647