امارات میں حفظ قرآن كريم كورسز كا انعقاد

IQNA

امارات میں حفظ قرآن كريم كورسز كا انعقاد

17:01 - November 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2454692
بين الاقوامی گروپ: امارات میں موجود حفظ قرآن كريم سنٹرز اور مساجد میں مختلف حفظ قرآن كريم كورسز كا انعقاد 20 نومبر 2012 سے 20 جون 2013 تك جاری رہیں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" سے نقل كيا ہے كہ یہ كورس امارات كے محكمہ اوقاف كے زير اہتمام منعقد ہورہے ہیں اور 20 جون 2013 تك جاری رہیں گے۔
امارات كے محكمہ اوقاف كے سربراہ حمدان مسلم المزروعی نے كہا یہ كورس محكمہ اوقاف كی حكمت عملی كے نتيجہ میں كہ جس كو امارات كی وزراء كونسل نے منظور كيا ہے، منعقد ہورہے ہیں۔
حمدان مسلم نے مزيد كہا محكمہ اوقاف، قرآنی كورسز كی وسعت اور ترقی، جديد تعليمی و تربيتی كورسز سے استفادہ اور سالانہ مقابلوں میں شركت كيلئے كسی قسم كی كوئی قيد نہ ہونے كی كوشش كررہا ہے۔
اس رپورٹ كے مطابق ان مقابلوں میں امارات كے 12 ہزار افراد شركت كریں گے۔
1143925
نظرات بینندگان
captcha