اسرائیل امن مخالف منصوبوں سے باز رہے : اقوام متحدہ

IQNA

اسرائیل امن مخالف منصوبوں سے باز رہے : اقوام متحدہ

19:28 - December 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2458106
بين الاقوامی گروپ : ۲ دسمبر كو اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے ايك بيان كے ذريعے مشرقی قدس اور كرانہ باختری میں ۳ ہزار یہودی رہائشگاؤں كے تعميراتی منصوبے كی پرزور مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانسوی نيوز ايجنسی (AFP)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بان كی مون نے اس بيان میں خلاف معمول اسرائيلی حكومت كی شديد مذمت كرتے ہوئے خبردار كيا ہے كہ اسرائيل اس امن مخالف منصوبے سے باز رہے ۔
انہوں نے فلسطين كو غير مستقل ركن مبصر ملك كا درجہ ملنے كے بعد مشرقی بيت القمدس میں مزيد 3000نئی یہودی بستيوں كی تعمير كے اسرائيلی منصوبے كو امن كے لئے بڑا دھچكا قرار ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كو فوری طور پر یہ منصوبہ منسوخ كردينا چاہئے۔
واضح رہے كہ اقوم متحدہ كے سيكرٹری جنرل كا یہ بيان اسرائيلی وزيراعظم كے اس بيان كے بعد سامنے آيا جس میں بنيامين نيتن ياھو نے كہا تھا كہ فلسطين كو مبصرملك كا درجہ ملنے كے باوجود اسرائيل یہودی بستيوں كی تعمير جاری ركھے گا۔
1147410
نظرات بینندگان
captcha