ايران كی قرآنی خبرر ساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Examiner»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ منصوبہ ايك ايسی ویڈيو كی تياری پر مشتمل ہے جس میں سماعت سے محروم ان افراد كو قرآنی آيات كی تعليم دی جائے گی جو امريكی اشارے كی زبان سے آشنائی ركھتے ہیں اسی طرح انگلش زبان میں آيات كا ترجمہ بھی پاورقی كی صورت میں سكرين پر نماياں ہو گا ۔
واضح رہے كہ قرآن كريم كا امريكی اشارے كی زبان (ASL) میں یہ ترجمہ تكميل كے بعد صارفين كے استفادے كے لیے انٹرنیٹ كے ذريعے مذكورہ تنظيم كی ويب سائیٹ پر پيش كيا جائے گا ۔
1147584