ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراق كی براثای نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج ۷ دسمبر كو شمالی امريكہ میں مقيم شيعہ نيويارك میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے جمع ہو كر اپنی نوعيت كا پہلا احتجاجی مظاہرہ كریں گے۔
واضح رہے كہ اس مظاہرے كے بعد ايك نمائںدہ وفد اقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری يا ان كے خصوصی نمائندے كے ساتھ ملاقات كرے گا تاكہ ان كو عالمی سطح پر جاری اہل بيت(ع) كے پيروكاروں پر ظلم وستم ركوانے اور شيعوں كے خلاف نفرت پھيلانے كو جرم قرار دينے كے لیے متعلقہ حكومتوں پر دباؤ بڑھانے كے لیے قائل كيا جائے ۔
1149210