غزہ میں اسرائيل كی شكست اس جعلی رياست كے زوال كا آغاز ہے : اسماعيل ہنیہ

IQNA

غزہ میں اسرائيل كی شكست اس جعلی رياست كے زوال كا آغاز ہے : اسماعيل ہنیہ

23:06 - December 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2460818
بين الاقوامی گروپ : ۸ دسمبر كو فلسطين كے منتخب وزير اعظم "اسماعيل ہنیہ" نے حماس كے يوم تاسيس كی مناسب سے منعقدہ جشن میں اپنے خطاب كے دوران اعلان كيا : غزہ میں اسرئيل كی شكست اس جعلی رياست كے زوال كا آغاز ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ روز فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك حماس كے پچيسویں يوم تاسيس كے موقع پر ۵ لاكھ سے زائد افراد اور دسيوں غير ملكی مہمانوں كی موجودگی میں عظيم الشان جشن كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
فلسطينی وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے تقريب كے دوران خيال ظاہر كيا : خدا كی مدد اور فلسطينی عوام اور مزاحمتی گروپوں كے باہمی اتحاد و اتفاق سے غزہ كو اتنی بڑی كاميابی كا تحفہ ملا ہے ۔
انہوں نے زور ديا : غزہ میں اسرئيل كی سنگين شكست درحقيقت اس حكومت كے غاصبانہ اور توسيع پسندانہ عزائم كے زوال كی ابتدا ہے ۔
1150168
نظرات بینندگان
captcha