ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کانفرنس مختلف ممالک کی سیاسی اور ذرائع ابلاغ میں سرگرم شخصیات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کی موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔
مذکورہ انجمن کے میڈیا انچارج باقر درویش نے خیال ظاہر کیا : ۲۰ ممالک اور ۱۲ سے زائد عرب اور غیر ملکی انسانی حقوق کے ادارے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں مختلف موضوعات من جملہ ؛ "بحرین میں انسانی حقوق کی حمایت" ،"جمہوری عمل کے لیے بحرینیوں کے مطالبات منظور کروانے میں بین الاقوامی اور سول اداروں کا کردار" پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
1152106