ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "ajib" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ آسٹريليا كے مسلمانوں نے اسلام شناسی اور اسلامی اقدار كی آشنائی كيلئے ايك ٹی وی پروگرام كا اہتمام كيا ہے، اس كا اصلی موضوع انبياء كے فرامين كا محور ہوگا۔
اس پروگرام كا نام " میں مسلمان ہوں اور مسلمان ہونے پر فخر كرتا ہوں" ہوگا۔ جس كی كوشش ہے كہ اسلام كے اصلی چہرے كو روشناس كرايا جائے۔ اور اس كے ذريعہ آسٹريلين معاشرہ میں پيدا ہونے والے خرافات كا مقابلہ كيا جاسكے۔
یہ پروگرام صرف انبياء كے فرامين كے ساتھ خاص ہے اور اسلامی گروپ "mypeace" كی طرف سے آسٹريليا میں تشكيل پايا گيا اس گروپ كی كوشش ہوگی كہ دوسرے سماجی چينلز كے ذريعے ٹی وی كے مختلف پروگرامز میں اس كو دكھايا جائے تاكہ لوگوں كی اس پروگرام سے اچھی طرح آشنائی حاصل ہو۔
اس مذكورہ اسلامی گروپ نے اپنی سرگرميوں كا آغاز 2011 سے كيا اس كا دوسرا پروگرام حضرت عيسی ﴿ع﴾ كا اسلام میں مقام كا موضوع ہے۔
1152110