ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Shia Post" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے صوبہ اتراپرديش كے شہر لكھنو میں شيعوں نے زبردست مظاہرے كئے۔
مظاہرين نے پاكستان میں شيعوں كے قتل عام كی بھرپور مذمت كی۔ ذرائع كے مطابق آخری چند ماہ میں 20 ہزار سے زائد شيعہ شہيد ہوئے ہیں۔
یہ مظاہرے ہندوستان كے شيعہ عالم دين اور شيعہ حقوق كمیٹی كے ترجمان يسوب عباس كی دعوت پر پورے ملك میں كئے گئے۔
يسوب عباس نے اپنے خطاب میں پاكستان میں شيعہ قتل عام كی مذمت كی اور دہشت گردوں كو گرفتار اور سزا دينے كا مطالبہ كيا۔
ان مظاہروں میں شيعوں كے علاوہ ديگر مذاہب اہل سنت، ہندو، سكھ اور عيسائيوں نے بھی بھرپور شركت كی۔
1157317