ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «suna-sd»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ابوظہبی كے اسلامی بينك كے اس شعبے كا افتتاح سوڈانی صدر اور متعدد اسلامی ملكوں كے سفرا كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
سوڈانی كے مركزی بينك كے صدر "محمد خير الزبير" نے افتتاحیہ تقريب میں اپنے خطاب كے دوران كہا : ملك میں آزاد معاشی نظام كے قيام كے بعد سوڈان مختلف شعبوں من جملہ ؛ بينكاری كے شعبے میں سرمایہ كاری كے لیے مختلف ممالك كے سرمایہ كاروں كو موقعے فراہم كر رہا ہے ۔
انہوں نے كہا :سوڈان كے تمام بينك مركزی بينك كے زير نظارت كام كرتے ہیں اور ان كی سرگرميوں كی مكمل طور پر نگرانی كی جاتی ہے ۔
1158059