ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «isna.net»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس مسلسل ۱۴ سالوں سے شمالی امريكا كی اسلامی انجمن ISNA كی كوششوں سے منعقد كی جارہی ہے اور اس سال "Westin O’Hare" نامی ہوٹل میں اس كا انعقاد كيا جائے گا ۔
اس كانفرنس كا عنوان "اسلامی مدارس ؛ ايمان ، كاميابيوں اور خدمت كے علمبردار " ہے جو ۲۹ مارچ سے ۱ اپريل تك شمالی امريكا میں منعقد كی جائے گی ۔
یہ كانفرنس تعليمی كلاسوں ، وركشاپ ، كام كے مواقع نامی نمائش اور اسلامی تعليم كے موضوع پر بحث و مباحثے جيسے مخلتف حصوں پر مشتمل ہو گی ۔
1159709