ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے مصر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "الدستور" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن کی اخوان المسلمین سے منسلک اسلامی عمل محاذ نامی جماعت کے شعبہ فلسطین کے انچارج "مرد العضایلہ" نے خیال ظاہر کیا : امان میں صیہونی وزیر اعظم کا استقبال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ابھی تک اردن کی خارجہ پالیسیوں کا محور ۱۹۹۴ میں اردن اور اسرائیل کے درمیان "وادی عربہ" کے عنوان سے طے پانے والا امن معاہدہ ہے جو اس قسم کی سیاسی پالیسیوں کے مخالف اردنی عوام کی خواہشات کے بالکل منافی ہے ۔
انہوں نے نیتن یاہو کے استقبال کو ایسے شخص کا استقبال قرار دیتے ہوئے جو فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے بھر پور کوشش کررہا ہے اس ملاقات میں شام کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔
1162365