ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے خبررساں ایجنسی براثا کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجف اشرف کے امام جمعہ "سید صدر الدین قبانچی" نے نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران خیال ظاہر کیا : آج دنیا بھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے اور اس مقبولیت کا اصل مرکز مشرق وسطی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : مغربی دنیا اسلام کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور موجودہ صورتحال کو اپنے مفاد میں تبدیل کرنے کے لیے اسلامی ممالک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے ۔
1166239