غزہ ؛ اشارے كی زبان میں پہلے تفسير قرآن كريم منصوبے كا اجرا

IQNA

غزہ ؛ اشارے كی زبان میں پہلے تفسير قرآن كريم منصوبے كا اجرا

22:11 - January 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2478315
بين الاقوامی گروپ : غزہ میں نئے تعليمی سال كے آغاز كے ساتھ ہی اشارے كی زبان میں پہلے تفسير قرآن كريم منصوبے كا اجرا كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ منصوبہ بڑی عمر كے بہرے افراد كی انجمن اور دارالقرآن كريم و سنت كی كوششوں سے اجرا كيا جائے گا ۔ اور اس كے دوران ۲۰۰ بہرے طلباء كو اشارے كی زبان میں تفسير قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی ۔
واضح رہے كہ مذكورہ مراكز اس منصوبے كے سلسلے میں عربی اور اسلامی علوم كے اساتيد كے لیے خصوصی وركشاپیں منعقد كی جائیں گی اور اس وركشاپوں میں اشارے كی زبان میں تفسير قرآن كی تدريس كی تعليم دی جائے گی ۔
1056638
نظرات بینندگان
captcha