پاکستانی شیعوں کے قتل عام پر افغان عوام کا احتجاجی مظاہرہ

IQNA

پاکستانی شیعوں کے قتل عام پر افغان عوام کا احتجاجی مظاہرہ

23:49 - January 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2480961
بین الاقوامی گروپ: کل ۱۴جنوری کو افغانستان کے شہریوں نے کابل کی سڑکوں پر نکل کر بے گناہ پاکستانی شیعوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا)نے نیوز چینل Press TV کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۰جنوری کو افغانستان کے شہریوں نے کابل سمیت مختلف شہروں میں پاکستان میں ہونے والے بمب دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرے برپا کیے ہیں ۔
مظاہرین نے اعلان کیا : پاکستان میں شیعوں کے خلاف تشدد کے خاتمے تک ان مظاہروں کو جاری رکھا جائےگا ۔
مظاہرین میں سے ایک نے کہا : ہم یہاں اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں تاکہ پاکستان کے بے گناہ عوام کے قتل عام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی حکومت سمیت عالمی برادری ابھی تک ان جرائم پرخاموش ہے ۔
1171857
نظرات بینندگان
captcha