ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے عراقی نیوز ایجنسی (براثا) ، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلین "صدر الدین قبانچی" نے حسینیہ "فاطمیہ" میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران زور دیا : نجف کے مراجع عظام نے کرکوک ، کربلا اور الدجیل میں دھماکوں کے ذریعے قومیت کے فتنے کو ہوا دینے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
انہوں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کی جانب سے عراق میں حالیہ بم دھماکوں کا ہدف اندرونی اختلافات سے فائدہ اٹھانا تھا ، پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی طرف اشارہ کیا اور سعودی عرب کو ان حملوں میں ملوث قرار دیا ہے ۔
1173884