فرانس میں باحجاب طالبہ کو "نینٹ" یونیورسٹی سے عارضی طور پر نکال دیا گیا

IQNA

فرانس میں باحجاب طالبہ کو "نینٹ" یونیورسٹی سے عارضی طور پر نکال دیا گیا

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482790
بین الاقوامی گروپ : فرانس کی نینٹ یونیورسٹی کے استاد نے ایک مسلمان طالبہ کو اسلامی حجاب کی وجہ سے عارضی طورپ کلاس سے نکال دیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے فرانس سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "لوفیگارو" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی نے ایک بیان کے ذریعے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا : اس طالبہ کو استاد کی غلط فہمی کی وجہ سے کلاس سے نکالا گیا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے طالبہ سے معذرت خواہی کے بعد اسے دوبارہ کلاس میں بھیج دیا گیا ہے ۔
اس بیان میں مزید کہا گیا : یہ استاد یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر کی حیثت سے لیکچر کے لیے آتے ہیں اس لیے یونیورسٹی کے قوانین سے زیادہ آشنا نہیں ہیں ۔
1173607
نظرات بینندگان
captcha