سينيگال میں ميلاد رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

IQNA

سينيگال میں ميلاد رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

16:00 - January 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2483374
بين الاقوامی گروپ : ۲۳ جنوری كو سينيگال میں ہفتہ وحدت كے آغاز كے ساتھ ولادت رسول اكر م (ص) كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «aps»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ سينيگال كی اسلامی تحريكوں كے رہنماؤں نے تمام مسلمانوں كو جشن ميلاد رسول(ص) میں شركت كی دعوت دی ہے ۔
اس سال یہ جشن "اسلام ؛ معاشرے كی ضروريات كا جوابدہ " كے عنوان سے منعقد كی جائے گا جس كے ذريعے سينيگال كے مسلمانوں كو یہ پغام ديا جائے گا كہ آج ملك میں درپيش مشكلات سے چھٹكارا حاصل كرنے كے لیے اسلامی احكام كی طرف رجوع كرنا ضروری ہے ۔
سينيگال كے ايك مذہبی رہنما نے اس حوالے سے كہا : بھائی چارہ ، تعاون اور دوسروں كے حقوق كا احترام اسلامی اصولوں میں سے ہیں جن كے ذريعے معاشرے كی مشكلات كو حل كيا جا سكتا ہے ۔
1174694
نظرات بینندگان
captcha