امارات ؛ قومی سطح كے چودھویں حفظ قرآن مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

IQNA

امارات ؛ قومی سطح كے چودھویں حفظ قرآن مقابلوں كے آخری مرحلے كا انعقاد

22:13 - January 21, 2013
خبر کا کوڈ: 2484094
بين الاقوامی گروپ : ۵ فروری كو امارات میں قومی سطح كے چودھویں حفظ قرآن كريم مقابلوں كا آخری مرحلہ منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "دارالخليج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "شيخہ ہند بنت مكتوم" سے موسوم یہ مقابلہ "جايزہ دبئی" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا حصہ ہے جس كا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ۲۰ جنوری كو امارات كے مختلف شہروں میں منعقد كيا گيا ہے ۔
جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی آرگنائزنگ كمیٹی كے صدر "ابراہيم محمد بو ملحہ" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ان مقابلوں كا ابتدائی مرحلہ ۸ دن تك جاری رہا ہے جس میں حفاظ كرام كی بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
انہوں مزيد كہا : اس مرحلے میں كامياب ہونے والے اميدوار ان مقابلوں كے آخری مرحلے میں شركت كریں گے ۔
1175165
نظرات بینندگان
captcha