مالی میں مسلمانوں كےحقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ كا اظہار تشويش

IQNA

مالی میں مسلمانوں كےحقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ كا اظہار تشويش

23:38 - January 29, 2013
خبر کا کوڈ: 2488187
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے مالی میں مسلمانوں كے خلاف پرتشدد کاروائیوں کے روز بروز اضافے پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المسلم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مالی پر فرانس كے فوجی حملے كے نتيجے میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس كے بعد بہت سے بين الاقوامی اداروں نے مسلمانوں سميت تمام شہریوں پر حملوں کی پرزور مذمت کی ہے ۔
اسی طرح اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے بھی مالی میں مسلمانوں كے خلاف ہونی والی انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں كی رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جمہوریہ مالی كی حكومت سے انسانی حقوق كی رعايت كرنے اور ملکی فوج سميت غير ملكی فوجوں كے مقابل پر اپنے شہريوں كی حمايت كا مطالبہ كيا ہے ۔
1179779
نظرات بینندگان
captcha