ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ جفرا نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مصری دارالحكومت قاہرہ كی ايك فوجداری عدالت نے بيرون ملك مقيم سات افراد كو گستاخانہ فلم بنانے كے الزام میں موت كی سزا سنائی ہے جب كہ آٹھویں ملزم كو اسی مقدمے میں پانچ برس قيد با مشقت كی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی فيصلے كے مطابق ساتوں ملزموں نے من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھيلائیں، اس مقصد كے لئے انہوں نے جعلی مواد استعمال كر كے ايسی فلم بنائی جس كے ذريعے وہ مصر میں عيسائيوں پرمبينہ ہونے والے مظالم كا پردہ چاك كرنا چاہتے تھے، اس فلم كے مندرجات سامنے آنے پر ملك میں افراتفری اور مفاد عامہ كو گزند پہنچنے كا انديشہ تھا، ملزمان نے اپنے مذموم مقاصد كی ترويج كی خاطرنبی اكرم (ص)كی شان میں گستاخی پر مبنی فلم تيار كی۔
1180062