فرانس ؛ مسلمان خواتين كھلاڑيوں كے حجاب پر پابندی

IQNA

22:25 - February 21, 2013
خبر کا کوڈ: 2500325

فرانس ؛ مسلمان خواتين كھلاڑيوں كے حجاب پر پابندی

بين الاقوامی گروپ : فرانس كے وزير داخلہ "مانونل والس" نے مسلمان خواتين كھلاڑيوں كے حجاب پر پابندی كے قانون پر زور ديتے ہوئے كھيلوں كے حكام سے اس قانون پر سختی سے عمل كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «fait-religieux»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فرانسيسی وزير داخلہ نے فرانس كی مسلمان خواتين كھلاڑيوں كے حجاب پر پابندی كے قانون پر زور ديتے ہوئے كھيلوں كے حكام سے قانون پر عملدرآمد كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
وزير داخلہ نے فٹبال اور كراٹے كی عالمی فیڈريشنز كی جانب سے حجاب كے استعمال پر مبنی قانون كی منظوری اور فرانسيسی سينٹ كے متعدد اراكين كے اظہار تشويش كے بعد اعلان كيا : اس مسئلے میں فرانسيسی حكومت كا موقف واضح ہے اور ہم خواتين كو كھيل كے دوران حجاب كے استعمال كی اجازت نہیں دیں گے ۔
1192361
نظرات بینندگان
captcha