شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

IQNA

شمالی فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

23:38 - March 03, 2013
خبر کا کوڈ: 2505516
بين الاقوامی گروپ :گزشتہ روز ۲ مارچ كو فرانس كے شہر "ليل" میں "حضرت محمد(ص) ؛ عالمی پيغام" كے عنوان سے مسلمانوں كا چھٹا سالانہ اجتماع منعقد ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«france3.fr»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ اجتماع فرانس كے بعض سياسی گروپوں كی جانب سے بھرپور مخالفت كے باوجود ليل میں واقع "گرينڈ پالے" نامی ہال میں منعقد كيا گيا ہے ۔
یہ عظيم اجتماع شمالی فرانس كے علاقوں سے تعلق ركھنے والے تقريبا ۵ ہزار سے زائد مسلمانوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے جس كے دوران مصر كے "شيخ صلاح سلطان"اور سوئٹزرلينڈ میں مقيم اسلام شناس ؛"طارق رمضان" نے رسول گرامی اسلام (ص) كی سيرت مباركہ پر روشنی ڈالی ہے ۔
1197727
نظرات بینندگان
captcha