قرآن كی بے حرمتی كے خلاف گوانٹا نامو جيل كے قيديوں كی بھوك ہڑتال

IQNA

قرآن كی بے حرمتی كے خلاف گوانٹا نامو جيل كے قيديوں كی بھوك ہڑتال

23:55 - March 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2510533
بين الاقوامی گروپ : كيوبا میں قائم امريكہ كی گوانٹا نامو جيل كے مسلمان قيديوں نے قرآن كی بے حرمتی كے خلاف بھوك ہڑتال كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ 11 مارچ كو گوانٹا نامو كے 10 سے زائد قيديوں كے وكلا نے اعلان كيا : اس بھوك ہڑتال كا مقصد قيديوں كے شخصی وسائل من جملہ ؛ كتابوں ، سی ڈيز ، كمبل اور قانون خطوط كی تازہ جانچ پڑتال اور جيل حكام كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف احتجاج كرنا ہے ۔
"قالب البیھانی" نامی قيدی كے نيويارك سے تعلق ركھنے والے وكيل "پرديس كبريائی" نے اعلان كيا : ميرے موكل نے اپنے ديگر ساتھيوں سميت رپورٹ دی ہے كہ جيل نمبر 6 كے بڑی عمر اور بيمار قيديوں كے علاوہ تمام افرادنے پچھلے كئی دن سے بھوك ہڑتال كر ركھی ہے ۔
گوانٹا نامو جيل كے ترجمان "رابرٹ ڈورانڈ" نے اعلان كيا : صرف 9 افرد نے بھوك ہڑتال كی ہے ۔
1203123
نظرات بینندگان
captcha