بحرين پر سعودی قبضے كے دو سال ؛ ملك بھر میں بڑے پيمانے كے احتجاجی مظاہروں كی تياری

IQNA

بحرين پر سعودی قبضے كے دو سال ؛ ملك بھر میں بڑے پيمانے كے احتجاجی مظاہروں كی تياری

23:47 - March 13, 2013
خبر کا کوڈ: 2511132
بين الاقوامی گروپ : 12 مارچ كو بحرين پر سعودی قبضے كے دو سال مكمل ہونے كی مناسبت سے ملك كے مختلف شہروں میں ريلياں اور احتجاجی مظاہرے منعقد كیے گے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے بحرين كے سنابس ، سند ، مقابہ اور الدير میں نامی شہروں میں منعقد كیے گئے ہیں جن كے دوران مظاہرين نے 24 مارچ كو بحرين پر سعودی قبضے كے دو سال مكمل ہونے پر مكمل بھر میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھر شركت كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
اسی طرح مظاہرين نے سعودی قابض فوجوں كی شكست كے لیے مزاحمت كو جاری ركھنے پر زور ديا اور آل خليفہ كے ساتھ ہر قسم كے مذاكرات كو ناقابل قبول قرار ديتے ہوئے اپنی سرنوشت كی تعيين پر مشمتل عوام كے مسلمہ حق كا مطالبہ كيا ہے ۔
1204011
نظرات بینندگان
captcha