ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Albirr»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مقابلے انگلينڈ كی "البر" قرآنی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے قرآن كے ساتھ جوانوں اور نوجوانوں كے انس میں اضافے اور انكو حفظ آيات قرآن كی طرف مائل كرنے كے لیے منعقد كیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے ۲۰ سال سے كم عمر افراد كے لیے مكمل قرآن كے حفظ ، ۱۸ سال سے كم افراد كے لیے ۲۰ پاروں كے حفظ اور ۱۴ سال سے كم عمر افراد كے لیے ۱۰ پاروں كے حفظ پر مشتمل تين گروپوں میں منعقد كیے جائیں گے ۔
1204094