قطيف میں علامہ الفضلی كا عظيم الشان تشيع جنازہ

IQNA

قطيف میں علامہ الفضلی كا عظيم الشان تشيع جنازہ

23:55 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517857
بين الاقوامی گروپ : ۹ اپريل كو سعودی عرب كے ممتاز شعیہ عالم دين اور منطقہ شرقیہ میں رہبر معظم انقلاب كے وكيل آيت اللہ عبد الہادی الفضلی كی نماز جنازہ ہزاروں افراد كی موجودگی میں قطيف كے ممتاز عالم دين اور خطيب جمعہ شيخ حسن الصفار كی امامت میں ادا كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے راصد نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ علامہ فضلی کے جسد خاکی کو ہزاروں عقیدتمندوں کی موجودگی میں قطيف كی مختلف سڑكوں سے ہوتے ہوئے شہر كے بڑے قبرستان میں سپر خاك كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ جنازے میں علامہ فضلی كے چاہنے والے ہزاروں افراد سميت شيخ حسن الصفار بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر شیخ حسن الصفارنے اپنے بیان میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا : مرحوم کے علمی اور تربیتی آثار نجف سے لیکر قم اور جدہ سمیت لندن تک آفاقی سطح کی شہرت رکھتے ہیں ۔
1210825
نظرات بینندگان
captcha