ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alakhbar»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۸ اپريل كو نواكشط يونيورسٹی سے منسلك سائنس اور ٹيكنالوجی كالج كے طلبا نے احتجاجی مظاہرے كے دوران برما میں انتہا پسند بوديوں كی جانب سے جاری مسلمانوں كے خلاف وحشيانہ تشدد اور قتل عام كی مذمت اور برمی مسلمانوں كے ساتھ اظہار ہمدردی كيا ہے ۔
مظاہرے كو آرگنائز كرنے والی "اسرائيلی جارحيت كے خلاف اور مظلوم ممالك كے دفاع كی طالبا تحريك " نامی انجمن نے اعلان كيا : طلبا كے اس احتجاجی مظاہرے كا ہدف برما میں مسلمانوں كے خلاف جاری ظلم و بربريت كے مقابلے میں بين الاقوامی اداروں كی مجرمانہ خاموشی كی مخالفت كرنا ہے ۔
1211035