ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«france-palestine»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ فلسطين كے سب سے بڑے ميوزيم كے تعميراتی منصوبے كا افتتاح گزشتہ جمعرات كو رام اللہ كے قريب بيزرت نامی شہر میں گيا ہے ۔
واضح رہے كہ ۱۹۹۷ سے اس منصوبے كا جائزہ ليا جارہا تھا اور یہ ميوزيم تمام فلسطينيوں سے تعلق ركھتا ہے جس كے ذریعے فلسطينی عوام كی ثقافت ، تاريخ اور سماجی مسائل كو اجاگر كيا جائے گا ۔
اس ميوزيم كی عمارت مختلف آثار پر مشمتل ايمفی ٹھیٹرز كے علاوہ دكانوں اور كلاس روموں پربھی مشمتل ہوگی جبكہ پہلے مرحلے میں اس ميوزيم كی تعمير تقريبا ۳۰۰۰ مربع میٹر كی زمين پر كی جائے گی اور اس كے بعد پانچ سال كے دوران مزيد٦۰۰۰ مربع میٹر زمين پر ميوزيم كے مختلف حصوں كو تعمير كيا جائے گا ۔
1212257