ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے قطر سے نکلنے والے اخبار ، روزنامہ "العرب" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے وزیر مذہبی امور غیث بن مبارک الکواری نے خیال ظاہر کیا : ان مقابلوں کا بیسواں مرحلہ زمان ، مکان اور انعقاد کے حوالے سے گزشتہ مرحلوں سے متفاوت ہوگا ۔
انہوں نے ان مقابلوں کو منعقد کرنے میں حفظ قرآن سینٹرز ، حفاظ کرام اور قطری شہریوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : ان مقابلوں کے ثمر بخش نتائج ایک دو روز میں حاصل نہیں ہوئے بلکہ اس کے لیے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں ۔
1211983