نجف كی لائبريری میں سيرت علوی(ع) كے موضوع پر ۱۴۰۰ كتابوں كی نگہداری

IQNA

نجف كی لائبريری میں سيرت علوی(ع) كے موضوع پر ۱۴۰۰ كتابوں كی نگہداری

23:31 - April 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2519383
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كی "الروضہ الحيدریہ" نامی لائبريری میں امير المومنين امام علی (ع) سے متعلق‏ ‏مختلف زبانوں پر مشتمل ۱۴۰۰ كتابیں ركھی ہوئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے نون نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف میں واقع الروضہ الحيدریہ لائبريری طلبا ، محققين اور مصنفين كے لیے اہم ترين ثقافتی و علمی ماخذ شمار ہوتی ہے جبكہ اس لائبريری میں موجود كتابوں میں ۱۴۰۰ سے زائد كتابیں امام امير المومنين(ع) كی سيرت مباركہ سے متعلق ہیں ۔
یہ لائبريری سال ۲۰۰۵ میں نجف میں تاسيس كی گئی اور اپنے آغاز سے ہی محققين كو بہترين سہوليات مہيا كرنے كی كوشش كر رہی ہے اس وقت لائبريری میں مختلف عناوين پر مشتمل تقريبا ايك لاكھ ساٹھ ہزار سے زائد كتابیں موجود ہیں ۔
1212068
نظرات بینندگان
captcha