تيونسی شہريوں كا سلفی گروپوں كی بڑھتی ہوئی سرگرميوں پر اظہار تشويش

IQNA

تيونسی شہريوں كا سلفی گروپوں كی بڑھتی ہوئی سرگرميوں پر اظہار تشويش

23:13 - April 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2519954
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی نيوز ايجنسی "مغربیہ" نے ملك میں سلفی انتہا پسند گروپوں كی سرگرميوں سے متعلق ايك رپورٹ شائع كرتے ہوئے اس امر پر شہريوں كو لاحق شديد تشويش كے بارے میں اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«icilome»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ تيونس میں انقلاب كے بعد سفلی تحريكیں آزادی كے ساتھ فعاليت كر رہی ہیں اور ان انتہا پسند تحريكوں سے وابستہ عناصر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجدوں ، مزاروں اور ديگر مقدس اماكن پر حملے كررہے ہیں ۔
سفليوں كے ايك گروپ نے حال ہی میں لڑكيوں كے ايك اسكول پر حملہ كيا ہے جس كے بعد تيونس كے سروے سينٹر نے ايك سروے كے دوران سلفيوں كے بارے میں شہريوں كے نقطہ نظر كا جائزہ ليا ہے ۔
1212844
نظرات بینندگان
captcha