سينيگال میں دينی مدارس كے طلبا كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

سينيگال میں دينی مدارس كے طلبا كے درميان قرآنی مقابلوں كا انعقاد

23:21 - April 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2521540
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۱۹ اپريل كو سينيگال كے شہر "ٹی سی" میں دينی مدارس كے طلبا كے لیے خصوصی قرآن كريم مقابلے منعقد كیے گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «setal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز سينيگال كے شہر ٹی سی میں دينی مدارس كے طلبا كے قومی دن كی مناسبت سے قرائت قرآن كريم مقابلوں كا آغاز كيا گيا ہے جو آج ۲۰ اپريل كو اختتام پزير ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں قرآنی و دينی علوم كے ۱۲۰ طلبا نے شركت كی ہے جن میں سے ۱۰ افراد كو كامياب اميدوار كے طور پر انتخاب كيا جائے گا ۔
سينيگال كی قومی قرآنی انجمن كے ڈائريكٹر جنرل نے اس دن كی مناسب سے اعلان كيا : یہ مقابلے معاشرے میں كتاب الہی كی خالص تعليمات كو عام كرنے كا سنہری موقع فراہم كریں گے ۔
1214915
نظرات بینندگان
captcha