ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «setal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز سينيگال كے شہر ٹی سی میں دينی مدارس كے طلبا كے قومی دن كی مناسبت سے قرائت قرآن كريم مقابلوں كا آغاز كيا گيا ہے جو آج ۲۰ اپريل كو اختتام پزير ہوں گے ۔
ان مقابلوں میں قرآنی و دينی علوم كے ۱۲۰ طلبا نے شركت كی ہے جن میں سے ۱۰ افراد كو كامياب اميدوار كے طور پر انتخاب كيا جائے گا ۔
سينيگال كی قومی قرآنی انجمن كے ڈائريكٹر جنرل نے اس دن كی مناسب سے اعلان كيا : یہ مقابلے معاشرے میں كتاب الہی كی خالص تعليمات كو عام كرنے كا سنہری موقع فراہم كریں گے ۔
1214915