تکفیری تحریک کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں اہم شخصیات کی شرکت

IQNA

تکفیری تحریک کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں اہم شخصیات کی شرکت

9:09 - November 24, 2014
خبر کا کوڈ: 2610969
بین الاقوامی گروپ: مختلف ممالک کی اہم اسلامی اور مذہبی شخصیات اور دیگر دانشور قم کانفرنس میں شریک ہیں

ایکنا نیوز- تکفیری تحریک کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس میں ازبکستان کے محمد صادق محمد یوسف؛
افغانستان شیعہ علماء کونسل کے ، آیت‌الله حجت؛ الجزائر علماء کونسل کے، شیخ عبدالرزاق قسوم،انڈونیشیاء علماء کونسل کےعارف‌الدین احمد؛ انڈونیشیاء اسلامی یونیورسٹی کے، عبدالقادر گیسینگ، اٹلی میں المھدی (عج)  فاونڈیشن کے عباس دیپالما؛ آزربایجان کے مفتی اعظم، الله شکور پاشازاده؛اور ارجنٹائن میں الغدیر مرکز کے فیصل مرهل؛ اس کانفرنس میں شریک ہیں۔
ندائے اہل بیت فاونڈیشن جرمنی کے عیسی گونش؛ واشنگٹن سے مولانا عبدالعلیم موسی؛ بحرین اسلامی تحریک کے، جعفر العلوی؛ برازیل میں امام جمعہ، شیخ محمد المغربی؛ بلجیم اسلامی تحریک کے عبدالحی بکالی،بنگلہ دیش کورٹ کے اعلی جج  دکتر ای کی بدرالدجی؛بوسنیا کے ، مدحث چلیچ؛مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامه راجه ناصر عباس جعفری؛ تاجکستان اسلامی تحریک کے محی‌الدین کبیری؛ تنزانیہ کے شیخ یاصالح؛تھائی لینڈ یونیورسٹی سے محمد تاساپورت بھی شرکاء میں شامل ہیں۔
دیگر اہم شخصیات میں ترکی کی سعادت پارٹی کے حسن بیدمز؛ترکی میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ ، حسن کارالوت؛ تیونس یونیورسٹی کے استاد اور عالم دین، شیخ عبدالقادر قاها؛ روس میں اہل سنت کے مفتی ، شهاب‌الدین کریم اف؛ جاپان سے، ڈاکٹر تومیتا اور ڈاکٹر شیمامت ،سری لنکا سے احمد لبی ، سوڈان سے صوفیہ گروپ کے رہنما حاج هاشم علی السراج کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔

1476502

نظرات بینندگان
captcha