مسجدالاقصی کی جاری بے حرمتی

IQNA

مسجدالاقصی کی جاری بے حرمتی

15:44 - December 02, 2014
خبر کا کوڈ: 2614442
بین الاقوامی گروپ:بیت المقدس اور مسجدالاقصی کے خلاف صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے

ایکنا نیوز-ایران ریڈیو کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے گذشتہ دو روز کے دوران بیت المقدس میں مسجدالاقصی کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مسجد کی بے حرمتی کی اور فلسطینی نمازیوں کو زدوکوب کیا- گذشتہ ایک ہفتے سے صیہونیوں کے ہاتھوں اس مسجد کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد اس مسجد کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کی سازش کو عملی جامہ پہنانا ہے- صیہونی فوجیوں نے بھی اس مسجد کے اطراف سے گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جنھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا- پیر کے روز ایک فلسطینی لڑکی، جو فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں ایک صیہونی فوجی پر حملہ کرنے کیلئے آگے بڑھی تھی، غاصب فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگئی- حالیہ ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد شہید و زخمی ہوئی ہے- دریں اثنا فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں فلسطینی اراضی اور خاص طور سے بیت المقدس پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے جارحانہ حملوں میں کم از کم، نو فلسطینی مسلمان شہید اور پانچ سو ساٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں- احرار مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف شہروں کو جارحیت کا نشانہ بنانا غاصب صیہونیوں اور صیہونی فوجیوں کا وطیرہ بن گیا ہے جہاں روزانہ، ان کی جارحانہ کاروائیاں کو مشاہدہ کیا جارہا ہے-

61917

نظرات بینندگان
captcha