سعودی عرب؛قرآن اور قرآنی قرآت علمی کانفرنس کا اہتمام

IQNA

سعودی عرب؛قرآن اور قرآنی قرآت علمی کانفرنس کا اہتمام

7:19 - December 05, 2014
خبر کا کوڈ: 2615159
بین الاقوامی گروپ: قرآن اور قرآت قرانی نشست کا اہتمام تبلیغات اور اسلام مک تھاٹ کالج کے شعبہ قرآت کے تعان سے کیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامہ الریاض کے مطابق پیر کے دن منعقدہ اس قرآنی کانفرنس میں جامعہ الازھر کے قرآنی شعبے کے سربراہ «احمد عیسی المعصراوی»،جامعہ الازھر کے قرآنی کالج کے وائس پرنسپل «عبدالکریم ابراهیم عوض»، اور دیگر اہم دانشور شریک تھے
نشست کا اہتمام تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جسکے بعد اسلامک تھاٹ اینڈ پروپیگنڈہ کالج کے پرنسپل «هاشم بن احمد الصمدانی»نے خطاب کیا
اس نشست کے پہلے اجلاس کی صدارت «حسن المتشری» مذکورہ کالج کے استاد نے کی جسمیں قرآت قرآن اور حرف قرآنی کے حوالے سے بحث کیے گئے

المعصراوی نے اس نشست سے خطاب میں  «آغاز نزول قرائات»، « قرائات اور قرآن کریم میں تعلق»، اور «قرائات اور حروف هفتگانه میں ربط» پر اظھار خیال کیا۔
اس نشست کے دوسرے اجلاس کی صدارت مذکورہ کالج کے مطالعات اسلامی شعبے کے سربراہ استاد«حامد الفقیه» نے کی جسمیں قرآت قرآن کے مختلف شعبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی
انہوں نے کہا : قرآت میں اختلاف کسی طرح ایک دوسرے کے مخالف نہیں اور ان میں ہم آہنگی ایجاد کرنا آسان ہے۔

2614937

نظرات بینندگان
captcha