کربلا میں زائرین کی موجودگی دشمنوں کی مایوسی کا سبب.

IQNA

کربلا میں زائرین کی موجودگی دشمنوں کی مایوسی کا سبب.

11:19 - December 08, 2014
خبر کا کوڈ: 2616387
بین الاقوامی گروپ:ایران کے شہر قم المقدسہ میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے حضرت امام حسین(ع) کے چہلم کے موقع پر کربلا میں وسیع پیمانے پر عزاداروں کی موجودگی کو اسلام دشمنوں کے خوف و ہراس کا سبب قرار دیا ہے۔

ایکنانیوز- ابنا کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹی وی چینلوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ کربلا میں سید الشہداء اور آپ کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر ماضی سے کہیں زیادہ زائرین سوگواری میں شرکت کریں گے ۔

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین(ع)  کی عزاداری کے لۓ زائرین کی اس قدر زیادہ تعداد میں شرکت کی وجہ سے دشمن ناامید ہوگۓ ہیں۔

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں اتنی بڑی تعداد میں کہیں بھی لوگ اکٹھے نہیں ہوتے ہیں جس قدر کربلا میں ہوتے ہیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے چہلم کے موقع پر عزاداروں کی وسیع پیمانے پر عزاداروں کی موجودگی کو سامراج کے لۓ خطرہ قرار دیا اور تاکید کےساتھ کہا کہ اللہ تعالی نے علماء سے عہد لیا ہےکہ وہ ظلم اور ظالموں کے سلسلے میں خاموشی اختیار نہیں کریں گے ۔ اس لۓ فقہاء کو ظالموں کے مقابلے کے لۓ اٹھ کھڑا ہونا چاہۓ۔ واضح رہے کہ تیرہ دسمبر مطابق بیس صفر کو کربلا میں حضرت امام حسین(ع) اور آپ کے باوفا ساتھیوں کا چہلم منایا جائے گا۔

655917

نظرات بینندگان
captcha