حیدر العبادی کربلا میں: زائرین کے تعاون سے دھشتگردانہ چالوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

IQNA

حیدر العبادی کربلا میں: زائرین کے تعاون سے دھشتگردانہ چالوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

13:42 - December 12, 2014
خبر کا کوڈ: 2617784
بین الاقوامی گروپ: عراق کے منتخب وزیر اعظم حیدر العبادی کربلا کا دورہ کر کے نزدیک سے کربلا میں زائرین حسینی کے لیے سکیورٹی کے انتظام اور سہیولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ایکنانیوز- ابنا- عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کربلا کا دورہ کر کے نزدیک سے کربلا میں زائرین حسینی کے لیے سکیورٹی کے انتظام اور سہیولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حرم حسینی (ع) کے متولی شیخ عبد المھدی سے اس بارے میں گفتگو کی اور زائرین کو خدمات پہنچانے والی کمیٹیوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے انتظامیہ کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگ میں کہا کہ زائرین حسینی کو سکیورٹی فراہم کرنا اور انہیں خدمات فراہم کرنا ہمارا فرض اولین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھشتگرد ٹولے داعش کی جانب سے زائرین کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور یقینا دھشتگرد زائرین کو نشانہ بنانے کی پوری کوشش کریں گے لیکن عراقی فوج ان کی تمام چالوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح عاشورا کو دھشتگردوں کے تمام منصوبوں کو نقش بر آب بنایا گیا، اسی طرح اربعین کے موقع پر بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔
حیدر العبادی نے زائرین کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہ زائرین بھی چوکنے ہو کر رہیں اور کسی بھی قسم کے مشکوک مورد کی فورا رپورٹ کریں زائرین کے تعاون سے دھشتگردوں کی سازشوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔

657072

ٹیگس: داعش ، عراق ، زاءرین
نظرات بینندگان
captcha