ایکنانیوز- شفقنا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل یوگدانوف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس سربراہ بندر بن سلطان نے مجھ سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم شام کے نظام کو تباہ اور نابود کرنا چاہتے اس لۓ ہمیں چاہے پورے شام کو تباہ کرنا پڑے تو ہم کردینگے، کیونکہ شام کی نابودی اسرائیل کے فائدے میں ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے بندر بن سلطان سے پوچھا کہ آپ کے حافظ اسد کے ساتھ روابط کیسے تھے؟ بندر نے کہا کہ بہت اچھے تھے، تو میں نے کہا کہ پھر آپ کو شام کے نظام سے دشمنی نہیں بلکہ خود بشار اسد کے ساتھ دشمنی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے توسط سے دہشت گرد گروہوں کو خطے میں امداد اور اسلحہ فراہم کررہا ہے اور یہ سب کچھ اسرائیل کو محفوظ بنانے کے لئے کیا جارہا ہے۔
روسی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکہ بارہا کہہ چکا ہے کہ وہ شام میں داعش کو ہر گز کمزور نہیں بنانا چاہتا کیونکہ شام کی نابودی اسرائیل کی مضبوطی کا باعث بنےگی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو مضبوط بنانے میں امریکہ کو سعودی عرب کی مکمل اور بھر پور حمایت حاصل ہے۔