ایکنانیوز- شفقنا- منامہ میں پاکستان کے سفیر محمد سعید خان نے اعتراف کیا ہے کہ بحرین کی حکومت نے دسیوں ہزار پاکستانیوں کو بحرین کی شہریت دی ہے۔
العالم کے مطابق بحرین میں پاکستان کے سفیر نے اخبار گلف ڈیلی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچّیس سے تیس ہزار تک پاکستانیوں کو بحرین کی شہریت مل چکی ہے جبکہ چار سے پانچ ہزار دیگر پاکستانی شہریوں کو بھی بحرین کی شہریت ملنے والی ہے۔ منامہ میں پاکستان کے سفیر محمد سعید خان نے کہا ہے کہ ان تمام پاکستانی شہریوں کی پاکستانی شہریت ختم کردی جائے گی جو بحرین کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔
بحرین میں غیر ملکیوں کو شہریت اور ان کی مدد کئے جانے کا یہ عمل، ایسی حالت میں جاری ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہمیشہ حکومت مخالف بحرینیوں کی شہریت ختم کئے جانے کی دھمکی دیتی رہتی ہے اور ابتک وہ درجنوں بحرینی شہریوں کی شہریت، ختم بھی کرچکی ہے۔