عراق: داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مدد کرے۔

IQNA

عراق: داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مدد کرے۔

10:49 - December 20, 2014
خبر کا کوڈ: 2623233
بین الاقوامی گروپ: عراق کے صوبہ الانبار کی کونسل کے سربراہ نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد طلب کی ہے۔

ایکنانیوز- ایرانی ریڈیو کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی کونسل کے سربراہ نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے مدد طلب کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حمید الھایس نے کہا کہ صوبہ الانبار کے قبیلوں کا ایک وفد عنقریب اسلامی جمہوریہ ایران کا سفر کرے گا اور چونکہ داعش کےخلاف امریکہ کا نام نہاد اتحاد سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا اسی وجہ سے وہ ایران سے مدد طلب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ الانبار کے قبیلوں کا وفد اسلامی جمہوریہ ایران سے سنی قبائل کو مسلح کرنے اور انٹیلجنس امداد کی درخواست کرے گا، نیز پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی بھی اپیل کرے گا۔

حمید الھایس نے کہاکہ اس وفد میں قبیلوں کے دس عمائدین کے ساتھ ساتھ انٹیلجنس ماہرین بھی ہونگے،انہوں نے کہاکہ ایرانی حکومت ہمارے دورے کے لئے آمادگی کا اظہار کرچکی ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی فورسز نے موصل بند پر داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیشمرگہ فور‎سز نے آج موصل بند کے پاس داعش کےحملے کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں داعشیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پیشمرگہ فورس نے شمالی عراق میں سجار کے پہاڑی علاقے کو بھی دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ اس کاروائی میں داعش کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ادھر عوامی رضاکاروں اور پولیس و فوج کے جوانوں پر مشتمل چار ہزار افراد کا لشکر سامرا کی طرف بڑھنے کی تیاریاں کررہا ہے ۔

پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی حکام نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ داعش کے سرغنے کا قریبی ساتھی ہلاک ہوگیا ہے۔

62774

ٹیگس: داعش ، وفد ، ہلاک
نظرات بینندگان
captcha