ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «imemc» کے مطابق اس عجایب گھر میں نمونے کے طور پر چند سجادہ نماز کو بھی نمائش میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک بھی مسلمان اس نمایش میں شامل نہیں ۔
اس واحد مسجد کو میوزیم اورنمایش گاہ میں تبدیل کرنےکے خلاف مسلمانوں کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا ہے
تاریخی مسجد بئرشبع سال 1906 میں تعمیر کی گئی ہے
1948 تک مسجد میں مسلمان عبادت بجالاتے تھے مگر چھ ہزار مسلمانوں کی زبردستی بیدخلی کے بعد اس مسجد کو ایک تھانے کے طور پر استعمال کیا جاتارہا۔ دوسری جانب مسلمانوں کو واپسی سے روکا گیا جبکہ دوسرے علاقوں کے یہودیوں کو لاکر یہاں آباد کیا گیا ۔